30 مارچ، 2018، 2:59 PM

صدرحسن روحانی آئندہ ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے

صدرحسن روحانی آئندہ ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جوادظریف آئندہ ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آئندہ ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے۔ ترکی میں تعینات ایران کے سفیر محمد ابراہیم طاہریان فرد نے ایرانی صدر کے دورہ ترکی کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ صدر حسن روحانی کے دورہ ترکی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیاسی اور ثقافتی امور کے فروغ کے سلسلے میں تبادلہ کریں گے۔ صدر حسن روحانی ترکی میں روس ، ایران اور ترک صدور کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اس اجلاس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

News ID 1879705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha