26 مارچ، 2018، 9:31 PM

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر مزید جنسی اور غیر اخلاقی حرکتوں کے ٹھوس شواہد

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر مزید جنسی اور غیر اخلاقی حرکتوں کے ٹھوس شواہد

امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈٹرمپ کے بارے میں غیر اخلاقی اور جنسی واقعات کے بارے میں روزبروز نئے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈٹرمپ کے بارے میں غیر اخلاقی اور جنسی واقعات کے بارے میں روزبروز نئے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع سٹارمی ڈینیئلزکا الزام سچ نکلا تو صدر ٹرمپ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہیں گے۔ سٹارمی کے وکیل مائیکل ایوینٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرڈی وی ڈی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ ذومعنی انداز میں لکھا ہے کہ اگر تصویر کی اہمیت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہوتی ہے تو اس ڈی وی ڈی کی اہمیت کتنے الفاظ سے زیادہ ہو گی؟بظاہر اس ٹویٹ کے ذریعے مائیکل پیغام دے رہے تھے کہ سٹارمی کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصاویر پہلے ہی منظرعام پر آ چکی ہیں اور صدر کی سٹارمی کے ساتھ فحش ویڈیو بھی ان کے پاس موجود ہے جو وہ منظرعام پر لا سکتے ہیں۔اس نئے انکشاف پر ری پبلکن پارٹی کے رہنماءرک ولسن کا کہنا ہے کہ ”اکیلی سٹارمی ڈینیئلز ہی نہیں، کئی اور خواتین بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف کر چکی ہیں اورابھی اور بھی سامنے آئیں گی۔سٹارمی کا ٹی وی شو میں شریک ہونا شروعات کی شروع ہے، ابھی آگے بہت کچھ ہونے والا ہے جو صدر ٹرمپ اور ان کی فیملی کو ہلا کر رکھ دے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جو امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کی حمایت کررہا ہے اور سعودی عرب کے مغرور اور متکبر ولیعہد محمد بن سلمان ٹرمپ کے قدموں پر اربوں ڈالر لٹا رہے ہیں۔

News ID 1879638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha