مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے ایرانی ٹی وی چینل 2 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے مغربی علاقہ میں ایرانی سپاہ نے 21 داعش دہشت گردوں پر قریبی نظر رکھی ہوئی تھی ۔اور سپاہ نے مناسب وقت میں کارروائی کرتے ہوئے 16 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کارروائی میں 3 سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ داعش دہشت گرد ایران کے سرحدی علاقوں سے مرکزی علاقوں میں دہشت گردوں کی مختلف ٹیمیں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایرانی سپاہ نے داعش کے اس منصوبے پر قریبی نظر رکھی ہوئی تھی۔ سپاہ کی نجف اشرف کمانڈ نے مناسب وقت میں کارروائی کا فیصلہ کیا ۔ ملک کے مغربی علاقہ بمو میں کارروائی آج سہ پہر کو شروع ہوگئی اس کارروائی کے دوران 16 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 داعش دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں جو سپاہ کے محاصرے میں ہیں کچھ دہشت گرد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنرل پاکپور نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین اہلکار درجہ شادت پر فائزہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ