27 جنوری، 2018، 1:59 PM

کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک

کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔

افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1878328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha