مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ترکی کے سفارتخانہ کے باہر سنی کردوں نے بہت بڑا مظاہرہ کیا اور ترک صدر کے خۂاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے ترک فوج کی عفرین میں کارروائی کیم ذمت کرتے ہوئے ترک فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک فوج نےگذشتہ سنیچر سے شام کے سرحدی شہر عفرین میں سنی کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کررکھا ہے ترکی کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں سنی کرد آوارہ وطن ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ترکی کے سفارتخانہ کے باہر سنی کردوں نے بہت بڑا مظاہرہ کیا اور ترک صدر کے خۂاف نعرے بازی کی ۔
News ID 1878314
آپ کا تبصرہ