مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی صحافی برگمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے کم سے کم 3 ہزار افراد کو قتل کیا ہے۔ اسرائیلی صحافی نے " موساد کی خفیہ کارروائی اور سایہ جنگ" نامی اپنی کتاب میں فاش کیا ہے کہ موساد نے اپنی تاسیس کے بعد کم سے کم 3 ہزار افراد کو قتل کیا ہے جن میں سیکڑوں بے گناہ افراد بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی صحافی کے مطابق موساد کے سابق سربراہان ایہود باراک، ایہود اولمرٹ اور نیتن یاہو کے نام اس قتل عام کو حکم دینے والوں میں شامل ہیں۔
اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے کم سے کم 3 ہزار افراد کو قتل کیا ہے۔
News ID 1878177
آپ کا تبصرہ