11 جنوری، 2018، 4:34 PM

یورپی یونین کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے عہد پر باقی رہنے کا اعلان

یورپی یونین کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے عہد پر باقی رہنے کا اعلان

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا رہنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے برسلز میں ایران، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزراء خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کرنےکے سلسلے میں  اپنے عہد پر باقی ہے اور دوسرے فریقوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کریں۔

موگرینی نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے بارے میں الگ بحث ہونی چاہیے ۔ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک جامع معاہدہ ہے جس سے عالمی امن اورعلاقہ میں ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔

News ID 1877975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha