8 جنوری، 2018، 5:31 PM

امريكہ ميں سكھوں کے گوردواروں ميں ہندوستانی سفارتکاروں کے داخلے پر پابندی عائد

 امريكہ ميں سكھوں کے گوردواروں ميں ہندوستانی سفارتکاروں کے داخلے پر پابندی عائد

امريكہ ميں سكھوں نے اپنے گوردواروں ميں ہندوستانی سفارتكاروں اور حكومتی عہدیداران كے داخلے اور خالصہ تحریك كے آغاز كی تقریبات میں شركت پر پابندی عائد كردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريكہ ميں سكھوں نے اپنے گوردواروں ميں ہندوستانی سفارتكاروں اور حكومتی عہدیداران كے داخلے اور خالصہ تحریك كے آغاز كی تقریبات میں شركت پر پابندی عائد كردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سكھوں نے امریكہ بھر میں موجود اپنے سو كے قریب گوردواروں  میں  بھارتی سفارتكاروں اور حكومتی عہدیداران و اہلكاروں  كے داخل ہونے اور خالصہ تحریك كے آغاز كی تقریبات میں ان كی شركت پر پابندی عائد كردی ہے۔

امریكہ میں مقیم سكھوں كی تنظیموں كی طرف سے جاری بیان كے مطابق یہ اقدام 1984ء میں بھارتی فوج كے سكھوں كے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے اور ہندوستانی آئین میں سكھوں كو ہندو قرار دینے كے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔

یہ تحریك سكھ كوآرڈینیشن كمیٹی آف ایسٹ كوسٹ اور امریكن گوردوارہ پربندھك كمیٹی نے مشتركہ طور پر پیش كی۔ یہ تنظیمیں  بھارت میں  سكھوں  كے علیحدہ وطن خالصتان كے قیام كی جدوجہد كر رہی ہیں۔

News Code 1877905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha