6 جنوری، 2018، 5:01 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےحجۃ الاسلام اکبری کو آئمہ جمعہ کونسل کا سربراہ مقررکردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےحجۃ الاسلام اکبری کو آئمہ جمعہ کونسل کا سربراہ مقررکردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حاج شیخ علی اکبری کو آئمہ جمعہ کونسل کا سربراہ مقرر کردیا۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حاج شیخ علی اکبری کو آئمہ جمعہ کونسل کا  سربراہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئمہ جمعہ کونسل کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضا تقوی کی اس عہدے پرماموریت کے اختتام اور ان کی دو دہائیوں سے گرانقدرخدمات کا شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید ہاشم رسولی، اور حجج اسلام حاج سید رضا تقوی، حاج سید علی قاضی عسکر، حاج شیخ حبیب اللہ غفوری، حاج شیخ عباس علی اختری ، حاج شیخ محمد جعفری گیلانی، حاج سید مہدی خاموشی اور حاج سید علی شاہچراغی کو آئمہ جمعہ کونسل کے اراکین کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔

News ID 1877855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha