2 ستمبر، 2014، 4:25 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مہر نیوز/2 ستمبر/ 2014 ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے تعزيتی میں فرمایا: اس عالم دین کی انقلاب کی راہ میں استقامت اور تبلیغ کے میدان میں گرانقدر خدمات الہی ذخیرہ اور نیک نامی کا با‏عث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں مازندرانی عوام کے نمائندے عالم عامل و مجاہد،  حجۃ الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں مازندرانی عوام کے نمائندے ،عالم عامل و مجاہد،  حجۃ الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر صوبہ مازندران کے انقلابی اور مؤمن عوام بالخصوص بہشہر کے عوام اور صوبہ کے علمی و دانشور طبقہ نیز مرحوم کے اہلخانہ اور پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

اس بزرگ عالم دین کی تبلیغی میدان میں خدمات اور انقلاب اسلامی کی راہ میں استقامت اور عوامی میدانوں میں حضور اس خطے کے عوام کے لئے آشکار اور مرحوم کے لئے الہی ذخیرہ اور نیک نامی کا باعث ہے انشاء اللہ۔

اللہ تعالی اس عالم عامل کو اپنے اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل کرے۔

سید علی خامنہ ای

11/شہریور/1393

News ID 1840149

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha