15 جولائی، 2010، 1:00 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

گارڈین کونسل کے تین فقہاء کا نئی مدت کے لئے تقرر

گارڈین کونسل کے تین فقہاء کا نئی مدت کے لئے تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبنیادی آئین کی شق 191 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء کونئی مدت کے لئے منصوب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبنیادی آئین کی شق 191 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء کونئی مدت کے لئے منصوب کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ جناب آقائ حاج شیخ حسین جنتی دامت افاضاتہ

سلام اورتحیت

گارڈین کونسل کے تین فقہا کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، اور بنیادی آئین کی دقعہ 191 کی روشنی میں، جنابعالی، آیت اللہ آقائ حاج شیخ غلام رضا رضوانی اور جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید محمد رضا مدرسی یزدی کو نئی مدت کے لئے گارڈین کونسل کا رکن منصوب کرتا ہوں۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ حضرات کی توفیقات کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

24/تیر/1389

News ID 1117169

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha