مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو 7 دن کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ ہوانا میں دو درجن کے قریب امریکی سفارتکاروں کو پراسرار حملوں کے بعد صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق کیوبا میں موجود امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والے 21 افراد نے صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ہے جن میں دماغ کو پہنچنے والے ہلکے صدمے، چکر آنا اور دل متلانا جیسے مسائل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے اپنے نصف سے زائد سفارتکاروں کو واپس بلالیا تھا جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
امریکہ نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو 7 دن کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
News ID 1875708
آپ کا تبصرہ