مہرخبررساں ایجنسی جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈورنے امریکی سفیر کو جاسوس اور نامطلوب عنصر قراردیکر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ایکواڈور کےصدر رافیل کوریئا نے یہ فیصلہ پیر کے روز وکی لیکس کے تحت منظر عام پر آنے والے ان خفیہ امریکی سفارتی مراسلوں کی اشاعت کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اکواڈور کی پولیس میں بدعنوانی بہت وسیع پیمانے پر ہے۔ایکواڈور کے وزیرِ خارجہ ریکاردو پتینو نے امریکی سفیر ہیدر ہاجز سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد ملک چھوڑ دیں.امریکہ نے اپنے رد عمل میں اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ہے اور اُس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور نے امریکی سفیر کو جاسوس اور نامطلوب عنصر قراردیکر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
News ID 1283188
آپ کا تبصرہ