مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔ تہران اور دیگر شہروں میں جلوس عزا اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ تہران ، قم ، مشہد، شیراز، اصفہان، تبریز، ہمدان اور دیگر شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں جلوس عزا اور علم برآمد ہوئے ہیں مشہد مقدس میں حسینی عزادار سینہ زنی کرتے ہوئے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم، قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم ، تہران میں حضرت شاہ عبدالعظیم کے حرم ، شیراز میں حضرت شاہچراغ کے حرم اور دیگر مقدس مقامات کی طرف رواں دواں ہیں اور سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔
ایران میں یوم عاشورا مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔
News ID 1875652
آپ کا تبصرہ