27 اگست، 2017، 7:17 PM

امریکہ پنی 16 سالہ ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرارنہ دے

امریکہ پنی 16 سالہ ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرارنہ دے

پاکستان کے وزير خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔پاکستانی زیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے امریکہ کا اتحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا اگر امریکہ کو ہم پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کی واپسی کا بندوبست کرے لیکن اپنی 16 سالہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے پاکستان کے 2 لاکھ فوجی دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں ہمارے ہزاروں فوجی جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان نے اپنے علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ گزشتہ 70 سال سے پاکستان کا بااعتماد ساتھی رہا ہے اور ہم نے امریکہ کا اتحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا لیکن امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر تعجب اور انتہائی افسوس ہے ہم امریکہ سے تعلقات برقرار رکھ غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں اور اگر امریکہ کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوبست کرے اور اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 30،35 سال خدمت کی  ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیوں کہ یہ پاکستان کی ضرورت ہے، وہاں کا امن واپس لایا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے امریکہ کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا اورمسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

News ID 1874858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha