مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عرسال میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرسال میں فوجی آپریشن کا مقصد لبنان کو کامل تحفظ اور سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے جرود عرسال میں لبنانی فوج ، اسلامی مزاحمت اور شامی فوج کے مشترکہ آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کو لبنانی سرزمین سے باہر کرنا ہے دہشت گرد لبنان کے ساتھ بھی ویسا سلوک کرنا چاہتے ہیں جیسا انھوں نے شام اورعراق کے ساتھ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم شام اور لبنان کی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف " ان عدتم عدنا " نامی آپریشن میں لبنانی سرزمین کا بہت بڑا حصہ آزاد کرالیا ہے۔ مشترکہ آپریشن میں 120 کلو میٹر کا رقبہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے جبکہ اس رقبہ میں سے 100 کلومیٹر کا رقبہ لبنانی فوج نے آزاد کیا ہے جبکہ 20 کلو میٹر کا علاقہ اسلامی مزاحمت نے آزاد کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشت گرد شام اور لبنان کے 40 کلو میٹر سرحدی علاقہ میں محاصرے میں آگئے ہیں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کچھ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈآل دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک بڑی کامیابی کے لئے تمام شرائط فراہم ہیں لیکن ہم اس کامیابی کا وقت فی الحال مشخص نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا جرود عرسال کی جنگ فیصلہ کن جنگ ہے جس میں لبنانی ، شامی افواج اور اسلامی مزاحمت کی کامیابی یقینی ہے۔
آپ کا تبصرہ