مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے تہران میں آسٹریا کے سفیر نے ملاقات کی اور اپنے سفارتی اسناد صدر حسن روحانی کو پیش کئے، صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا کے درمیان قدیم اور تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایکدوسرے کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تاریخی معاہدہ قراردیتے وہئے کہا کہ ایران اس معاہدے پر عمل پیرا ہے جبکہ امریکہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود عمل کرنے میں ناکام رہا ہے، صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور یورپی ممالک کے درمیان نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
تہران میں آسٹریا کے نئے سفیر نے بھی ایران کی عالمی پالیسیوں کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں کوششیں قابل قدر اور لائق تحسین ہیں۔
آپ کا تبصرہ