مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے شہید محسن حججی کی دردناک شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے شہید محسن حججی کا وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قید کرنے کے بعد بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر سر قلم کردیا تھا۔
جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں سپاہ اسلام کے مقابلے میں امریکہ، اسرائیل اور یزیدی لشکر کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ اسلام شہید محسن حججی کی شہادت کا وہابی دہشت گردوں سے ضرور انتقام لے گي، انھوں نے کہا کہ قیدیوں کے سر بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قلم کرنا اور بدن سے جدا کرنا یزیدیوں کی پرانی عادت ہے ۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ وہابی دہشت گرد شام اور عراق میں اب تک سیکڑوں سنیوں ، شیعوں اور فرزندان توحید کے سر قلم کرچکے ہیں وہابی دہشت گرد اپنے سفاکانہ اور بہیمانہ اقدامات کے ذریعہ یزیدیت کو دوبارہ زندہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔
میجر جنرل قاسم سلیمانی نے شہید محسن حججی کے والدین ، ہمسر اور دو سالہ بچی کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن حججی اپنے مولا اور آقا امام حسین علیہ السلام کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اسی طریقہ سے شہید بھی ہوئے ہیں اللہ تعالی انھیں اپنے مولا اور آقا کے ساتھ محشور کرے اور ان کے والدین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔
آپ کا تبصرہ