2 اگست، 2017، 11:52 AM

امریکہ کا شمالی کوریا سے مذاکرات کا مطالبہ

امریکہ کا شمالی کوریا سے مذاکرات کا مطالبہ

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں اور اس سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا وکشنگٹن میں نامہ نگارون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں اور اس سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے، ہم دونوں کوریاؤں کو تیزی سے دوبارہ یکجا بھی نہیں کرنا چاہتے، ہم دونوں کوریاؤں کی سرحد " 38 پیرالل" کے شمال میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی بہانہ تراشنا نہیں چاہتے، ہم آپ کے دشمن نہیں ، ہم آپ کے لیے خطرہ نہیں، لیکن آپ ہمارے لیے ایک ناقابل قبول خطرہ بنے ہوئے ہیں اور ہمیں مجبوراً اس کا جواب دینا ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع نے شمالی کوریا کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دشمن نہیں ہیں ہم آپ کی حکومت تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ ادھر شمالی کوریا کا بھی کہنا ہے کہ وہ کسی کے لئے خطرہ نہیں وہ صرف اپنے ملک کی دفاع کو مضـوط بنارہا ہے جو اس کا حق ہے۔

News ID 1874284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha