31 جولائی، 2017، 1:00 PM

امریکہ کا دفاعی میزائل سسٹم تھاڈ کا ایک بار پھر کامیاب تجربہ

امریکہ کا دفاعی میزائل سسٹم تھاڈ کا ایک بار پھر کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر دفاعی میزائل نظام " تھاڈ " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر دفاعی میزائل نظام " تھاڈ " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بین البراعظمی میزائل کا دوسرا تجربہ کیا ہے جو امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر " تھاڈ " دفاعی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا جسے جلد ہی جنوبی کوریا میں نصب کردیا جائے گا۔ امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحرالکاہل کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایئرفورس کے سی 17 طیارے نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کو داغا جس کا امریکی ریاست الاسکا میں نصب تھاڈ یونٹ نے کامیابی سے سراغ لگایا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ امریکہ تھاڈ میزائل کا  اب تک 15 بار تجربہ کرچکا ہے جو ہر بار کامیاب رہا ہے۔ امریکہ نے اس دفاعی نظام کو جلد از جلد جنوبی کوریا میں نصب کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے کسی بھی میزائل کو بروقت تباہ کیا جا سکے۔

News ID 1874236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha