7 جولائی، 2017، 8:32 AM

ترکی میں انسانی حقوق کے 11 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا

ترکی میں انسانی حقوق کے 11 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا

ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائرکٹر سمیت 11 انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائرکٹر سمیت 11 انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے ان گرفتاریوں کو طاقت کا بے جا استعمال قرار دیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق ایمنسٹی ترکی کے ڈائرکٹر عدیل ایسر اور دیگر ارکان کو بدھ کی شام استنبول کے ایک ہوٹل میں اجلاس کے دوران حراست میں لیا گیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے 7 روزہ حراست میں رکھنے کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

News ID 1873694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha