مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا کے ایک بڑے حصے کو نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں صدر ٹرمپ نے متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنی میڈیا دشمنی کو نئی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ زمین پر گرے ہوئے ایک شخص پر مکے برساتے نظر آتے ہیں، لیکن اس شخص کے سر کی جگہ سی این این ( CNN) کا لوگو لگاہوا ہے۔ امریکی صدر نے اس ویڈیو کی صورت میں واضح پیغام دیا ہے کہ وہ سی این این کے سر کو کچلنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے سی این این کو " فراڈ نیوز نیٹ ورک " بھی قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو غالباً ڈونلڈ ٹرمپ کی 2007ءمیں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ریسل مینیا 23کی پروموشن کے وقت کی ہے جس میں انہوں نے WWE کے چیئرمین ونز میک موہن کو زمین پر گرا کر ان پر مکے برسائے تھے۔ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انہوں نے میک موہن کے سر کی جگہ سی این این کا لوگو لگادیا تھا۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دنوں سے ہی امریکی میڈیا کے ایک حصے کو اپنا دشمن قرار دیتے چلے آ رہے ہیں۔ وہ خصوصاً سی این این کے سخت مخالف ہیں اور اس پر جانبداری اور بے انصافی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو پر سی این این نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ”یہ ایک افسوسناک دن ہے کہ امریکہ کا صدر رپورٹروں پر تشدد کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا کے ایک بڑے حصے کو نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں صدر ٹرمپ نے متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنی میڈیا دشمنی کو نئی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔
News ID 1873632
آپ کا تبصرہ