امریکی صدر نے امریکی میڈیا کو پاگل قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو پاگل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مرکزی میڈیا دنیا بھر میں امریکہ کی تضحیک اور مذاق کا سبب بن رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی میڈیا کو پاگل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مرکزی میڈیا دنیا بھر میں امریکہ کی تضحیک اور مذاق کا سبب بن رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہا کا میڈیا دنیا بھر میں ملک و قوم کے لیے رسوائی کا باعث بن رہا ہے، بے سرو پا خبریں شائع کرنے والا امریکہ کا مرکزی میڈیا پاگل ہو چکا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ ایک آرٹیکل کے جواب میں کی، جس میں امریکی صدر اور ان کے اہل خانہ کو میڈیا کی جانب سے مسلسل تضحیک کا نشانہ بنائے جانے اور امریکی صدر کی نجی زندگی کو زیر بحث لانے کو امریکی تاریخ میں بے مثال واقعہ قرار دیا گیا تھا، آرٹیکل ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سپورٹ میں تحریر کیا گیا تھا۔

News Code 1879143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =