3 جولائی، 2017، 12:35 AM

پانچ لاکھ شامیوں کی اپنے گھروں کو واپسی

پانچ لاکھ شامیوں کی  اپنے گھروں کو واپسی

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ اس سال تقریبا پانچ لاکھ شامی اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں اور اسے ایک قابل ذکر رجحان قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہاہے کہ اس سال تقریبا پانچ لاکھ شامی اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں اور اسے ایک قابل ذکر رجحان قرار دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گرین نے کہاکہ چار لاکھ 40 ہزار سے زائد اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے اور تقریبا 31000 بیرون ملک جانے والے شامی اب اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ان میں سے بیشتر افراد حلب، حماہ، حمص اور دمشق میں اس امید کے ساتھ لوٹے ہیں کہ وہ اپنی املاک اور اہل خانہ سے دوبارہ مل سکیں۔  یو این ایچ سی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2017 میں 'شام کے اندر اور باہر سے واپسی کاقابل ذکر رجحان دیکھ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ 'واپس آنے والے بیشتر افراد اپنے املاک اور اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق سنہ 2015 سے دو لاکھ ساٹھ ہزار پناہ گرین شام لوٹ چکے ہیں، جن میں سے بیشتر کی واپسی ترکی سے ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تازہ ترین اعدادوشمار کی بنیاد پر یو این ایچ سی آر نے شام لوٹنے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں اپنی آپریشنز میں تیزی لانا شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں بھی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شامی مہاجریں کے لئےو طن واپسی ممکن ہورہی ہے۔

News ID 1873598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha