مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی شعبہ سے منسلک گروپ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کے مہاجرین نے یوم قدس کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے فلسطینی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ افغان مہاجرین نے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کرکے امریکہ، اسرائيل اور امریکہ و اسرائیل نواز آل سعود حکومت کے دنیا بھر میں سنگین اور وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے وہئے ان سے نفرت اور بيزاری کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کے تمام مرد ، خواتین، بچوں اور بزرکوں نے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کی اور عالمی سامراجی طاقتوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا۔
واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظآلم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے۔
آپ کا تبصرہ