23 جون، 2017، 1:07 PM

ایران کے تمام شہروں میں یوم قدس کی ریلیوں کا آغاز/ایرانی قوم کا سامراج کے منہ پر زوردار تھپڑ

ایران کے تمام شہروں میں یوم قدس کی ریلیوں کا آغاز/ایرانی قوم کا سامراج کے منہ پر زوردار تھپڑ

اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران سمیت تمام جھوٹے بڑے شہروں میں آج فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم قدس منایا جارہا ہے ایران میں یوم قدس کی ریلیوں میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے اسرائيل اور اس کی حامی عالمی سامراجی طاقتوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران سمیت  تمام جھوٹے بڑے شہروں میں آج فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم قدس منایا جارہا ہے ایران میں یوم قدس کی ریلیوں میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے اسرائيل اور اس کی حامی عالمی سامراجی طاقتوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بہت بڑي ریلی کا اہتمام کیا گيا ہے جبکہ اصفہان، شیراز، تبریز، مشہد مقدس ، قم، مازندران ، گرگان، گیلان، زنجان ، اردبیل ، قزوین ،یزد ۔ لرستان ، اراک اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بہت بڑی اور عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ ایران کے مؤمن اور روزہ دار عوام نے یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد ، یکجہتی اور فلسطین کو آزاد کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریلیوں میں شریک عوام  نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ  مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے

واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ  اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظآلم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے ورنہ بعض امریکی اتحادی عرب ممالک آج تک فلسطین کو فروخت کرچکے ہوتے۔

News ID 1873386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha