مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات میں داعش کے بارے میں امریکی مخالفت کو عدم صداقت پر مبنی قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور بعض علاقائی ممالک داعش کا خاتمہ نہیں چاہتے داعش کے خلاف امریکی کارروائی حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داعش کے خلاف عراقی عوام کے مختلف طبقات، مذاہب ، قبائل اور حکومت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو عراقی فورسز کی کامیابی کا اہم راز قراردیتے ہوئےفرمایا: عراقی عوام اور حکومت کو امریکی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، امریکہ ناقابل اعتماد ہے ۔ امریکہ اور اس کے ایجنٹ عراق کے اتحاد ، استقلال اور تشخص کے اصلی دشمن ہیں اور امریکہ عراق پر ضرب وارد کرنے کے لئے کسی موقع کی تلاش میں ہے عراقی عوام کے لئے سب مشکلات امریکہ نے کھڑی کی ہیں امریکہ قابل اعتماد نہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک دور میں داعش کے بغداد کے قریب پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: داعش دہشت گرد تنظیم سے وابستہ عناصر عراق سے اب بھاگ رہے ہیں اور یہ عراقی عوام اور عراقی فورسز کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ عراقیوں کو یہ کامیابی باہمی اتحاد کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی جوانوں پر عراقی حکومت کے اعتماد کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے فرمایا: عراقی جوان عراقی قوم کا اصلی سرمایہ ہیں جو حقیقی طور پر داعش کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران، عراق کی ارضی سالمیت کا خواہاں ہے اور عراق کی ارضی سالمیت خطرے ميں ڈالنے والے ہر اقدام کے خلاف ہے۔ عراق کی تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کو بھی عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے سلسلے میں متحد ہونا چاہیے۔
اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر جہانگیری بھی موجود تھے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے رہبر معظم انقلاب کے ساتھ ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ایران کی حمایت پر عراقی عوام اور حکومت ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ