مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر اور بعض عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے پیش نظر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے مشیر نے کویت کے بادشاہ سے ملاقات میں ملک سلمان کا زبانی پیغام پہنچایا ہے، ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔
قطر اور بعض عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے پیش نظر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1872999
آپ کا تبصرہ