27 مئی، 2017، 7:37 PM

فرقہ پرستی علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ

فرقہ پرستی علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں فرقہ پرستی کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں فرقہ پرستی کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمسایہ اور برادر اسلامی ممالک بالخصوص خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران قطر اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا حواہاں ہے کیونکہ خطے میں امن و سلامتی علاقائي ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

قطر کے امیر نے بھی ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ قطر کے ایران کے ساتھ تعلقات تاریخی ،دیرینہ ، مضبوط اور مستحکم ہیں اور ہم باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ امیر قطر نے کہا کہ تمام مسائل کا حل گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ، قطر کے امیر نے کہا کہ وہ متعلقہ تمام اداروں کو حکم دیں گے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کریں۔

News ID 1872785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha