مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اور فلسطینی صدر محمود عباس نے باہمی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حل پر تاکید کی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق روسی صدر کا کہناتھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بات چیت خوش آئندہو گی ،دونوں ملکوں میں مذاکرات سے علاقے میں استحکام آئے گا ۔اس موقع پر فلسطینی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہاہے ،روس کی انسداد دہشتگردی کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں اور وس مسئلہ فلسطین کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین اور فلسطینی صدر محمود عباس نے باہمی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حل پر تاکید کی ۔
News ID 1872418
آپ کا تبصرہ