4 اپریل، 2017، 6:59 PM

امریکہ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کا اشارہ

امریکہ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کا اشارہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک  پریس کانفرنس کے دوران نکی ہیلی کا کہنا تھا، یہ بالکل درست ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہے اور یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہم کس طرح کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

News ID 1871565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha