مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ جان کیری نے نیویارک میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے پر تاکید کی ہے۔ کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود وزیر خارجہ سشما سوراج اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان دو ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیر میں اوڑی حملے کے بعد ہندوستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی یہ پہلی ملاقات تھی جس میں جان کیری نے ہندوستان پر زوردیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خطے کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے،نئی دہلی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی معاملات سفارتی طور پر حل کرے۔
امریکی وزير خارجہ جان کیری نے نیویارک میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے پر تاکید کی ہے۔
News ID 1867253
آپ کا تبصرہ