مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلامی ممالک کی عالمی تنطیم (او آئی سی) کی کشمیر سے متعلق قرار دادکوگمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہندوستان کے معاملات میں او آئی سی کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔کشمیرسلسلے میں کسی بھی سمجھوتے کا سوال ہی نہیں لہذا او آئی سی ہندوستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ہندوستانی ذرائ کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں کشمیر سے متعلق جو قرار داد پاس کی گئی ہے وہ کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے بلکہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور رہیگا تاہم اتناہی نہیں بلکہ آرپار جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستان نے اس پر جبری قبضہ کررکھا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے بھارت کی کوششیں جاری رہیں گی .
انہوں نے کہ کہا کہ او آئی سی کشمیر مسئلے کو لیکر بھارت کے اندورنی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور کسی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہے وزیر خارجہ سشما سوراج نے آر پار جموں و کشمیر کو ہندوستان کا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بھی بھارت کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ