مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان سرھدی علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے مارون الراس اور یارون میں صہیونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوجی سرحدی قصبے یارون میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اس دوران مجاہدین کے ساتھ تصادم ہوا جس میں دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ مارون الراس میں مجاہدین نے راستے میں دھماکہ خیز مواد بچھا کر صہیونی فوج کا راستہ روک لیا۔ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے بعد صہیونی فوج کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
دوسری طرف صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ گذشتہ دو گھنٹوں کے دوران حزب اللہ نے 70 سے زائد میزائل داغے ہیں۔
آپ کا تبصرہ