28 مارچ، 2017، 11:55 AM

ایران کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم

ایران کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ماسکو میں روس کے وزير اعظم دمتری مدودوف کے ساتھ ملاقات میں روس اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ماسکو میں روس کے وزير اعظم دمتری مدودوف کے ساتھ  ملاقات میں روس اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سیاسی،اقتصادی ،ثقافتی اور بین الاقوامی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں ایران اور روس کے باہمی تعلقات کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر  امن و ثبات کے قیام کے لئے ایران اور روس کے باہمی تعلقات کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس ملاقات میں روس کے وزیر اعظم نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے روسی وزير اعظم نے ایران اور روس کے باہمی تعلقات کو اہم قراردیتے ہوئے ایرانی صدر کو نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

News ID 1871386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha