مہر خبررساں ایجنسی نے الصوت العراق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے بغداد کے السلام محل میں عراقی صدر جلال طالبانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر تاکید کی ہے عراقی صدر نے ایران اور عراقی کے باہمی روابط کو برادرانہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے عراقی صدر نے کہا کہ ایران عراق کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لاریجانی نےبھی اس ملاقات میں عراق میں امن و سلامتی بحال کرنے میں عراقی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق ایران کا اہم ہمسایہ اور دوست ملک ہے اور عراق کی مشکل گھڑی میں مدد کرنا ایران کا فرض ہے۔
آپ کا تبصرہ