7 اپریل، 2016، 2:04 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی آذربائیجان کے صدر سےملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی آذربائیجان کے صدر سےملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آذربائیجان ، ایران اور روس کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے ایران اور آذربائیجان کے اعلی سطح پر باہمی تعلقات پرخوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آذربائیجان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کےدرمیان  ثقافتی،سماجی، سیاسی اور تاریخی شعبوں میں بہت زیادہ اشتراکات موجود ہیں۔

اس ملاقات میں ایرانی وزير خارجہ نے آذربائیجان کے صدر کو ایرانی صدر حسن روحانی کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ایران تمام شعبوں مین آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور خطے میں پائدار امن برقرار کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1863127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha