27 جون، 2017، 11:58 AM

یورپ کے ساتھ پائدار تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم ہوگیا ہے

یورپ کے ساتھ پائدار تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم ہوگیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جرمنی کے دورے کے دوران کہا ہے کہ یورپ کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبہ میں پائدار تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی کے دورے کے دوران کہا ہے کہ یورپ کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبہ میں پائدار تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جرمنی میں مقیم ایرانیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران نے عوام کی میدان میں موجود گی اور پشتپناہی کی بدولت  8 سالہ مسلط کردہ جنگ میں دفاعی وسائل کے بغیرہی خونخوار دشمنوں کو شکست سے دوچار کردیا اور آخر کار صدام معدوم  بھی اس کے حامیوں نےہی کیفر کردار تک پہنچ دیا ۔ ایرانی عوام نے جنگ کے بعد ملک کی تعمیر اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور عوام نے 1396 کے انتخابات میں بھی  مشکلات کے باوجود بھر پور شرکت کی۔ ایران نے عوام کی طاقت کی بدولت ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں 6 ممالک کو مذاکرات کرنے پر مجبور اور ایٹمی معاہدے کو کامیاب بنادیا ہمیں اپنے عوام پر فخر کرنا چاہیے ۔ ظریف نے کہا کہ سابق امریکی صدر اوابامہ نے کہا تھا کہ اگر کرکستے تو ایران کو ایک سنٹریفیوجز کا پیچ بھی نہ بنانے دیتے ۔ظریف نے کہا کہ یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم ہوگیا ہے اور ہمیں اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

News ID 1873469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha