22 مارچ، 2017، 10:53 AM

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام تیز رفتاری سے جاری رکھے گا۔ اسے امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام تیز رفتاری سے جاری رکھے گا۔ اسے امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔جنیوا میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر چو یونگ نام نے کہا کہ شمالی کوریا اس بات سے ڈرنے والا نہیں کہ امریکہ کی جانب سے اس پر معاشی پابندیوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔ اس میں بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنی حفاظت کے لیے پہلے حملہ کرنے کی پالیسی بھی جاری رکھے گا ۔

News ID 1871247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha