28 فروری، 2017، 10:40 PM

روس اور چین نے شام کے خلاف مغربی ممالک کی قرارداد کو ویٹو کردیا

روس اور چین نے شام کے خلاف مغربی ممالک کی قرارداد کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر پابندی کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی، قرار داد امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے پیش کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر پابندی کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی، قرار داد امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے پیش کی تھی۔
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات پر قرارداد پیش کی گئی تھی اور کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر شام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی پیش کردہ قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کرکے ناکام بنادیا۔ چین اور روس نے مشترکہ طور پر اس قرارداد کو ویٹو کرکے شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی مغربی اور بعض عربی ممالک کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے روس اس سے پہلے بھی شام کے خلاف سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو کرتا رہا ہے۔

News ID 1870778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha