1 فروری، 2017، 9:01 PM

پاکستان میں وہابی تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ کی نظر بندی پر وہابی حلقوں میں برہمی

پاکستان  میں وہابی تنظیم جماعت الدعوۃ  کے سربراہ کی نظر بندی پر وہابی حلقوں میں برہمی

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی ںظر بندی پر پاکستان میں سرگرم وہابی حلقوں اور دہشت گرد تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے حافظ سعید اس سے قبل لشکر طیبہ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ  کے سربراہ حافظ سعید کی ںظر بندی پر پاکستان میں سرگرم وہابی حلقوں اور دہشت گرد تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے حافظ سعید اس سے قبل لشکر طیبہ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ادھر پاکستان میں کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین نے حافظ سعید کے خلاف پاکستانی حکومت کے فیصلے کو بزدلانہ قراردیا ہے۔ وہابی دہشت گردتنظیموں نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے اشاروں پر مسئلہ فلسطین  سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے عالم اسلام کے لئے بہت سے مسائل پیدا کردیئے جن میں افغانستان ،عراق، شام، یمن اور لیبیا کے مسائل شامل ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیمیں مسئلہ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیر کو الجھا سکتی ہیں سلجھا نہیں سکتیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیموں پر مسلمانوں کو اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہابی دہشت گرد تنظیمں سعودی عرب کی آغوش میں ہیں اور سعودی عرب امریکہ کی آغوش میں ہے۔

News ID 1870147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha