26 دسمبر، 2016، 3:28 PM

اسلامی ممالک کو سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے

اسلامی ممالک کو سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سلامی ممالک کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی اسرائیل کے خلاف قرارداد کی ا بھر پور حمایت کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سلامی ممالک کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی اسرائیل کے خلاف قرارداد کی ا بھر پور حمایت کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ  کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی  اسلامی ، انسانی ،اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے اور بلند آواز کے ساتھ فلسطینیوں کی عالمی سطح پر حمایت کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سکیورٹی کونسل کی  قرارداد کی اسلامی ممالک کی جانب سے متحدہ حمایت اس سلسلے میں ابتدائی قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کا شاندار مظہر ہے اور شام اورعراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے حامی بعض مالک کو اب فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

News ID 1869268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha