28 جولائی، 2016، 12:26 AM

دہشت گردوں کے حامیوں کو سزا ملنی چاہیے

دہشت گردوں کے حامیوں کو سزا ملنی چاہیے

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سکیورٹی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے بعض ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کے حامی ممالک کی حمایت سکیورٹی کونسل کے لئے شرم کا باعث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  اور سکیورٹی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے بعض ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کے حامی ممالک کی حمایت سکیورٹی کونسل کے لئے شرم کا باعث ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے خط میں کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے جو ممالک دہشت گرد تنظیموں احرار الشام اور جیش الاسلام کے نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کررہے ہیں وہ در حقیقت دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں۔ ان گروہوں کا تعلق بھی نورالدین الزنکی  گروپ سے ہے جس نے شام کے ایک 12 سالہ بچے کی گردن کاٹ دی تھی۔ شام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے رکن ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔

News ID 1865804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha