مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لندن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات میں شامی عوام کی امداد رسانی کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران شامی حکومت اور مخالفین کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
ظریف نے کہا کہ علاقہ سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام ممالک کو ملکر کر کارروائی کرنی چاہیے اور دہشت گردوں سے تیل کی خریداری پر بھی پابندی عآئد کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ بعض ممالک وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اور اسص ورتحال کے پیش نظر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے خطے میں ایران کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک اہم اور ذمہ دار ملک ہے اور علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ