مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے عوامی رضایت اور خوشحالی کے حصول پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور اسرائیل مشترکہ منصوبہ پر عمل پیرا ہیں۔
انھوں نے ہوائی جہازوں کی حفاظت کی اعلی کمانڈ کی تشکیل کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ابتدائی دور میں ہوائی جہازوں کے اغوا کا سلسلہ شروع ہوگيا جسے روکنے کے لئے ہوائی جہازوں کی حفاظت کے سلسلے میں اعلی کمانڈ تشکیل دی گئی اور اس شعبے میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا گیا۔
میجر جنرل جعفری نے کہا کہ آج دنیا بھر میں بد امنی پھیلی ہوئی ہے جبکہ ایران میں امن و اماں کی صورت حال برقرار ہے انھوں نے کہا کہ ایران میں امن و سلامتی کا قیام ایرانی جوانوں اور سکیورٹی دستوں کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے۔جنرل جعفری نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائيل مشترکہ طور پر ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں لیکن ہمارے سکیورٹی اہلکار ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں شب و روز بیدار اور ہوشیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی بدبختی یہ ہے کہ وہ اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار بنا ہوا ہےاور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کو تعاون فراہم کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ