مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ترکی کے شہر انقرہ میں اپنے سفیر کے قتل کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے کہا کہ ’’ہم ان واقعات کو دہشت گردی قرار دیتے ہیں اور اس پر ترک انتظامیہ سے رابطے میں ہیں جس نے شفاف تحقیقات کا وعدہ کیا ہے، امید ہے کہ قاتلوں کو سزا دی جائے گی جب کہ روس اس معاملے کو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لے جائے گا‘‘۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں اور ہم اس کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے جب کہ آندرے کارلوف کی یادیں ہمارے دل میں زندہ رہیں گی کیونکہ وہ دہشت گردی کے خلاف سرگرم تھے۔ ترجمان کے مطابق یہ معاملہ آج ہی فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کے اراکین کے سامنے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آرٹ گیلری کی تقریب میں شریک تھے جہاں ان کے پیچھے کھڑے مسلح شخص نے سفیر پر فائرنگ کردی اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی موقع پر ہلاک کردیا۔
آپ کا تبصرہ