مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ استقبال کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے سرکاری استقبال کی تقریب کے اختتام کے بعد دونوں رہنماؤں نے باہمی مذاکرات کا آغاز کردیا۔ ایران اور انڈونیشیا نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایران اور انڈونیشیا کے صدور نے باہمی مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد میں انڈونیشیا کے صدر کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
News ID 1868990
آپ کا تبصرہ