مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جعلی حکومت فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے ہے اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور اسرائیل کی لفظی مذمت کرنے کے بجائے اس کے خلاف عملی اقدام عمل میں لائيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1868895
آپ کا تبصرہ