2 دسمبر، 2016، 12:29 PM

امریکی سینیٹ کا بل مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی/ ایران کا مناسب اقدام عمل میں لانے کا اعلان

امریکی سینیٹ کا بل مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی/ ایران کا مناسب اقدام  عمل میں لانے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ کے بل کو گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی سینیٹ کے بل کے خلاف مناسب اقدام عمل میں لائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی سینیٹ کے بل کو گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان  مشترکہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی سینیٹ کے بل کے خلاف مناسب اقدام عمل میں لائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے امریکی سینیٹ کی طرف سے ایران کے خلاف دس سالہ یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ کا یکطرفہ اقدام  مشترکہ ایٹمی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے اور امریکہ کی بد عہدی کے پیش نظر ایران نے احتیاطی تدابیر پہلے سے نظر میں رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور بین الاقوامی معاہدوں پر اثر انداز ہونے سے باز رہنا چاہیے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی معاہدوں  پرعمل کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران بین الاقوامی معاہدوں پر عمل پیرا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران امریکہ کی بد عہدی پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کا بل منظور کرلیا ہے  اور امریکی سینیٹ کا یہ اقدام ایران اور گروپ 1+5 کے دریمان ہونے والے مشترکہ  ایٹمی معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔

News ID 1868711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha