26 مئی، 2018، 6:41 PM

ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ

ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ

خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرکے سربراہ نے دفاعی امور پر مذاکرات کو ناممکن قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرکے سربراہ  امیر فرزاد اسماعیلی نے صحافیوں سے گفتگو میں دفاعی امور پر مذاکرات کو ناممکن قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔  امیر فرزاد اسماعیلی نے ایران کی دفاعی پیشرفت میں شہداء کی قربانیوں کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس ميں خرم شہر کی آزادی کے مختلف پہلوؤں کو اس دور کے جوانوں کے لئے مختلف زاویوں سےبیان کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے کان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر لگے ہوئے ہیں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بھی ملکی فضائی  حدود کی نگرانی  میں دن رات  مشغول ہے۔ امیر فرزاد اسماعیلی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے  امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے میں رہنا یا نہ رہنا ہمارے لئے برابر ہے ہمیں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ، کیونکہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود بھی علم و سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی امور میں ترقی کرسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ولایت فقیہ کی اطاعت دشمن پر فتح کی علامت ہے۔

News ID 1880987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha